ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے۔ فائل فوٹو ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گولف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے، ان کے ہاتھ پر گولف کلب لگنے سے کٹ آیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجری کا معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ سچن ٹنڈولکر کی پیشگوئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹ زیادہ گہرا نہیں، لیکن زخم ٹھیک ہونے میں چند دن لگیں گے۔

جوش انگلس آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہیں۔ میتھیو ویڈ آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہوتے ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے بیک اپ وکٹ کیپر بیٹر کے لیے سوچ بچار شروع کردیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store