شاہین آفریدی کے یارکر نے افغان بیٹر گُرباز کو اسپتال پہنچا دیا

شاہین آفریدی کے یارکر نے افغان بیٹر گُرباز کو اسپتال پہنچا دیا فائل فوٹو شاہین آفریدی کے یارکر نے افغان بیٹر گُرباز کو اسپتال پہنچا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ میں افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز کو یارکر مار کر اسپتال پہنچا دیا۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے افغان اوپنرز حضرت اللہ ززئی اور رحمان اللہ گرباز کو بیک فٹ پر کردیا تھا، اس دوران فاسٹ بولر نے ایک یارکر کروائی جو بیٹر کے پاؤں پر جالگی جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں دیکھائی دیے جبکہ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا تھا۔

افغان کرکٹر کے علاج کے لیے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آئے تاہم گرباز کو چلنے میں مشکل درپیش تھی جس کے باعث انہیں متبادل فیلڈر نے میدان سے باہر لے جایا گیا۔

رحمان اللہ گرباز کو بائیں پاؤں کے سکین کے لیے قریبی اسپتال پہنچادیا ہے، جس کے بعد انکی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store