جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی انتقال کرگئے

  • اپ ڈیٹ:
 انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے فائل فوٹو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور انکی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔

انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔ وہ 1979ء میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔

انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔

 

 

install suchtv android app on google app store