پانچواں ٹی20؛ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 146 رنز کا ہدف دے دیا

 سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔ فائل فوٹو سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔

سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم 19ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹیم کے بقیہ کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ اوپنر محمد رضوان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شان مسعود 7، حیدر علی 5، افتخار احمد 15، آصف علی 5، محمد نواز صفر، شاداب خان 7 رنز اور ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال 10 اور حارث رؤف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم میں آل راؤنڈر عامر جمال ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور حیدر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ خوشدل شاہ، عثمان قادر اور محمد حسنین آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

انگلش ٹیم میں ڈیوڈ ملان، سیم کرن، کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ وِل جیکس، اولی سٹون، ریسی ٹوپلے اور لیام ڈاوسن کو آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پانچ میچز پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، نائب کپتان شاداب خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر۔

انگلینڈ الیون

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ۔

install suchtv android app on google app store