پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ مناسلو سر کرلی

ساجد سدپارہ فائل فوٹو ساجد سدپارہ

پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماؤنٹ مناسلو کی چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیے جانے کی اطلاع خود ان کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا ہے۔ نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔

یاد رہے کہ 8 ہزار میٹرز سے زائد بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store