کراچی میں ہونیوالے میچز میں کرکٹ شائقین کی تعداد کتنی تھی؟

کراچی میں ہونیوالے میچز میں کرکٹ شائقین کی تعداد کتنی تھی؟ فائل فوٹو کراچی میں ہونیوالے میچز میں کرکٹ شائقین کی تعداد کتنی تھی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں تماشائی ریکارڈ نمبر میں اسٹیڈیم آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چار میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

پی سی بی کے مطابق کراچی میں ہونے والے میچز کا مجموعی ٹرن آؤٹ 95.3 فیصد رہا، اس کے علاوہ گیٹ منی سے ایک کروڑ تیس لاکھ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دیے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ 7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے

install suchtv android app on google app store