انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی

پاکستان نے سونے کے 6 تمغے جیت لیے فائل فوٹو پاکستان نے سونے کے 6 تمغے جیت لیے

نیپال میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے سونے کے 6 تمغے جیت لیے۔

پاکستان کے حمزہ عمر سعید اور مظہر عباس نے نیپال کے شہر پوکھرا میں جاری " تیسری ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ" میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے جبکہ ہارون خان اور ارباز خان نے چاندی کے میڈلز اپنے نام کیے۔

87 کلوگرام کیٹگری کیروگی ایونٹ کے فائنل میں حمزہ سعید نے بھارت کے گورو بھات کے خلاف پہلے راؤنڈ میں 11-2 اور دوسرے راونڈ میں 4 کے مقابلے میں 11 پوانٹس سے کامیابی حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتا۔

80 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میںپاکستان کے مظہرعباس نے بھارت کے ریشب کو پہلے راؤنڈ میں 9-7 سے ہرایا لیکن دوسرے راؤنڈ میں ریشب نے کم بیک کرتے ہوئے 8-3 سے کامیابی حاصل کی، فائنل راؤنڈ میں مظہر عباس نے بہترین اور اٹیکنگ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 9 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔

58 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں کوریا کے تائی جون پارک نے پاکستان کے ہارون خان کو 9-1 اور 11-3 سے شکست دی جبکہ 63 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں بھارت کے شیوام سدیش شیٹھی نے پاکستان کے اربازخان کو 6-5 اور 7-2 سے شکست دی۔

خواتین کی 57 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں بھارت کی سونم روال نے پاکستان کی نور رحمان کو 3-0 اور 4-0 سے ہرایا، نور رحمان کانسی کے میڈل کی حقدار ٹھہریں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ماؤنٹ ایورسٹ چیمپئین شپ کے کیروگی ایونٹ میں 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز جبکہ پومسے ایونٹ میں 3 گولڈ، ایک سلور اور 4 برونز میڈلز جیتے، مجموعی طور پر دونوں ایونٹس میں پاکستان نے 6 گولڈ، 3 سلور اور 6 برونز میڈلز حاصل کیے۔

install suchtv android app on google app store