شان ٹیٹ نے جس طرح ہمیں سکھایا اس سے بہت مدد ملی: حارث رؤف

حارث رؤف فائل فوٹو حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ نے جس طرح ہمیں سکھایا اس سے بہت مدد ملی.

حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان میچ جیتا ہم ہمیشہ سوچتے ہیں کہ کبھی ہار نہیں ماننی پہلے ہی پلان کر رہا تھا بیٹسمین کے خلاف انیسویں اوور میں پلان کے مطابق بال کی اور وکٹ ملی۔

انہوں نے کہا کہ حسنین نے پاور پلے میں اہم وکٹیں لی، وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا کسی بھی پلیئر بھی برا وقت آسکتا ہے ہم نے ہر کھلاڑی کو بیک کرنا ہے شروع میں جو بھی کھلاڑی آتا ہے اس کو مشکل ہوتی ہے شان ٹیٹ نے جس طرح ہمیں سکھایا اس سے بہت مدد ملی کرکٹ میں اوپر نیچے پرفارمنس ہوتی رہتی ہے کراؤڈ کا بڑا کردار ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب اپنے ہوم پر کھیلتے ہیں تو بڑا سپورٹ ملتا ہے کراچی کے فینز نے بہت سپورٹ کیا میں نے اپنا کیریئر لاہور قلندرز سے شروع کیا جتنے بولنگ کوچ آئے انہوں نے بہت سکھایا۔

 

install suchtv android app on google app store