پونٹنگ کی نظرمیں کون سے دوکرکٹرزبابراورشاہین سے بہترہیں؟

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ فائل فوٹو آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کچھ ایسے کرکٹرز کا تذکرہ کیا ہے جو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں آسٹریلوی لیجنڈ سے پوچھا گیا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی بولر جسپریت بمراہ میں سے کون زیادہ بہتر بولر ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب میں رکی پونٹنگ نے کہا ہم دو بہترین بولرز کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں؟ گزشتہ دو سالوں سے دونوں ہی تمام فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بولرز ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا پھر بھی میں تجربے کو اہمیت دوں گا، میں بمراہ کو بہتر کہوں گا کیونکہ اس نے شاہین آفریدی سے زیادہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلی ہے، بمراہ نے کئی بڑے ٹورنامنٹس آسٹریلیا میں کھیلے ہیں اسی لیے وہ زیادہ سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب رکی پونٹنگ سے دنیا کے دو سب سے زیادہ مستقل مزاج بیٹرز انگلینڈ کے جوز بٹلر اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم میں سے بھی کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store