تیسرا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ  اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ فائل فوٹو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ

تیسرا ٹی20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ویل جیکس نے اوپننگ کی اور شراکت میں 18 رنز بنائے۔

محمد حسنین پچھلے میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تھے تاہم تیسرے میچ میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر فل سالٹ کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔

دوسری وکٹ پر جیکس اور ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کا اسکور 61 رنز تک پہنچایا تاہم عثمان قادر نے پاکستان کو دوسری وکٹ دلادی۔ ڈیوڈ ملان نے حیدرعلی کا کیچ بننے سے قبل 15 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔

عثمان قادر نے 9ویں اوور میں انگلینڈ کو ایک اور نقصان پہنچایا، جب 22 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 40 رنز بنانے والے ویل جیکس محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔

بین ڈوکیٹ اور ہیری بروکس نے اچھی شراکت داری کی اور 11 اوور میں انگلینڈ کی اننگز کے 100 رنز مکمل کیے، بروکس نے چھکے مارتے ہوئے ٹیم 104 رنز تک پہنچایا۔

بابراعظم کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے، جس میں 150 سے 180 رنز کا ہدف قابل رسائی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مسلسل میچز کھیلنا اتنا آسان نہیں تاہم سب ٹھیک ہے۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے لیکن اب حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور ترتیب دینے اور پھر وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پچھلے میچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، صرف آخری 10 اوورز اچھے نہیں تھے لیکن انہوں نے غیرمعمولی انداز میں کھیلا۔

انگلینڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں، سیریز کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے الیکس ہیلز کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے، ڈیوڈ ویلی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

انگلینڈ: معین علی(کپتان)، فل سالٹ، ویل جیکس، ڈیوڈ ملان، بین ڈوکیٹ، ہیری بروکس، سیم کیوران، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ، ریس ٹوپلی

پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، حیدرعلی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دھانی

install suchtv android app on google app store