بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو نہیں جانتا: نسیم شاہ

 نسیم شاہ فائل فوٹو نسیم شاہ

 قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کا بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ شیئر ہوئی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اروشی روٹیلا کون ہیں، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں مجھے دیکھنے کیلئے جو لوگ آتے ہیں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں کوئی آسمان سے نہیں اُترا، لوگ پیار کرتے ہیں جس پر انکا شکر گزار ہوں۔

نوجوان پیسر نے کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں نہیں جانتا، اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں البتہ فی الحال کرکٹ پر فوکس ہے۔

 

install suchtv android app on google app store