بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

سریش رائنا فائل فوٹو سریش رائنا

بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اعلان بھارتی کرکٹر نے خود اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا۔

ٹوئٹر پر 35 سالہ بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ اپنے ملک کیلئے کھیلنا اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات رہی ہے، انہوں نے بی سی سی آئی، یو پی سی اے کرکٹ، چنئی آئی پی ایل، سر راجیو شکلا سمیت اپنے تمام مداحوں کا شکریہ کرتے ہوئے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا نے ٹیم سلیکشن میں نظر انداز ہونے اور آئی پی ایل میں خریدار نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، رائنا کی اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز نے بھی ان کے لیے بولی نہیں لگائی۔

install suchtv android app on google app store