بھارتی اسپنر ایشون بھی پاکستانی فاسٹ باولنگ کے مداح

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندران ایشون فائل فوٹو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندران ایشون

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندران ایشون نے کہا ہے  دنیا کی کسی اور ٹیم کے پاس فاسٹ باؤلرز کا اتنا بھرپور بیک اپ موجود نہیں ہے، ہاکستان ہمیشہ سے ایسی ٹیم رہی ہے جہاں فاسٹ بولرز کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے۔

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندران ایشون نے کہا ہے کہ اگر شاہین شاہ آفریدی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ڈرافٹنگ میں 14 سے 15 کروڑ میں نیلام ہوتے۔

 

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اسپنر نے کہا کہ انجری کے شکار شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہترین پیسرز موجود ہیں، تمام بالرز مسلسل 140 سے 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرواتے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایشیاکپ میں ایشون بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم انہیں پاکستان اور ہانگ کانگ کے خلاف پہلے دو میچوں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

 یاد رہے کہ 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے تھے لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کرکٹرز دوبارہ ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے۔

install suchtv android app on google app store