پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلیا

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلیا فائل فوٹو

پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلیا۔

207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 197 رنز بناسکی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آخری ایک روز ہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔

نیدرلینڈز کے باس ڈی لیڈا نے تین اور ویویان کنگما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

install suchtv android app on google app store