عثمان قادر والد کے نقش قدم پر چلنے کے لیے پرعزم

عثمان قادر فائل ٖفوٹو عثمان قادر

 عثمان قادر بھارت کیخلاف والد کی طرح پرفارم کرنے کیلئے بیتاب ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہر پاکستانی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، میرا بھی خواب یہی ہے کہ میں بھارت کے خلاف کھیلوں اور اچھا پرفارم کروں۔

میڈیا رپوہرٹس کے مطابق عثمان قادر نے کہا کہ میرے والد کی بھارت کے خلاف پرفارمنسز اچھی رہی ہیں، میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت کے خلاف پرفارم کرناچاہتا ہوں، اگر مجھے ایشیا کپ میں موقع ملا تو میں ضرور اس موقع سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

عثمان قادر نے کہا کہ میں چونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اب اسی مناسبت سے ٹریننگ کی ہے، جب لمبا وقفہ آجائے تو کوشش ہوتی ہے کہ فٹنس پر زیادہ کام کروں اور پریکٹس کروں، میں موقع کا منتظر رہتا ہوں اور جب مجھے موقع ملتا ہے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں، اب بھی اگر مجھے موقع ملا تو میں جسمانی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار ہوں گا۔

'کوشش ہے ٹی 20 کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ پکی کروں'عثمان قادر کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور ٹریننگ کی ہے، پاکستان ٹیم نیدر لینڈز میں سیریز کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف میچز میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، دبئی کے موسم کی وجہ سے فرق نہیں پڑے گا کیونکہ لاہور کی گرمی میں ٹریننگ کی ہے، کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم میں بھی اپنی جگہ پکی کروں اور اس کے لیے میں نے بہت پریکٹس کی ہے، کوشش کی ہے کہ خراب گیند نہ کروں جس پر رنز بنیں، رنز روکنے کے لیے کام کر رہا ہوں، وائٹ بال کرکٹ میں بیٹنگ بہت اہم ہو چکی ہے، اس میں بھی اعتماد حاصل کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو فالو کیا ہے، مجھے جب بھی کوئی مشکل ہوتی ہے تو میں فوری طور پر ان سے بات کرتا ہوں، عمران طاہر ورائٹی کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور رنز بھی روکتے ہیں، ان کی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ 29 سالہ لیگ اسپنر عثمان قادر پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store