دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

روٹرڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے 34 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنا کرپورا کرلیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ بہتر ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

ان کے بعد ٹام کوپر نے باس ڈی لیڈا کے ساتھ اسکور 117 تک پہنچایا، پھر نواز نے اپنا جادو دکھایا، پہلے کوپر کو 66 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، ان کے بعد کپتان اسکاٹ ایڈورڈز پانچ رنز بناکر نواز کا شکار بنے۔

نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈا 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں پورا کرلیا، کپتان بابراعظم نے 57 رنز بنائے امام الحق 6 اور فخرزمان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سلمان علی آغا 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیدر لینڈز کے ویویان کنگما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 21 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store