نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم فائل فوٹو نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم

نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا، نیدرلینڈز نے اپنے اسکواڈ میں تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز 38 سالہ ویسلے بیریسی کو واپس بلالیا ہے، انہوں نے سال 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی۔

نیدرلینڈ اسکواڈ

اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، موسیٰ احمد، شاریز احمد، ویسلے بیریسی، لوگن وین بیک، ٹام کوپر، آرین دت، ارناو جین، ویو کنگما، ریان کلین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، میکس او ڈاؤڈ، وکرم سنگھ شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ

بابراعظم کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store