شعیب اختر اسپتال میں داخل، قوم سے دعاؤں کی اپیل

شعیب اختر شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

شعیب اختر نے آسٹریلیا کے اسپتال سے ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوے بتایا ہے کہ ان کا گُھٹنے کا آپریشن ہونے جارہا ہے جو کہ آٹھ گھنٹوں پر محیط ہوگا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولرکے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے۔

لیکن مجے یہ سرجری کروانی پڑے گی اور اس سے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس دوران انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے گھٹنوں کے ٹشوز اور ہڈیاں متاثر ہوچکے ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آگاہ کرتے رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store