بابر اعظم کا بڑا اعزاز، کرکٹ کی تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 میں شامل

بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھی بابر اعظم ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں ۔ انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور اسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store