ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

کھیل فائل فوٹو کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز اور 5 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ جبکہ خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ ، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے، میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔

install suchtv android app on google app store