لاہور قلندرز نے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ایک اور ٹیلنٹ ڈھونڈ لیا

لاہور قلندرز فائل فوٹو لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا۔

لاہور میں ہونے والے دو روزہ ٹرائلز کے دوران انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کاؤنٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف نے 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے ملنگا اسٹائل بولر کی نشاندہی کی اور وہ اس کے ٹیلنٹ سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔

طیب عباس کا تعلق جھنگ سے ہے، وہ ویلڈنگ کا کام اور مزدوری کرتے ہیں اور ساتھ ہی مقامی کلب میں کرکٹ کھیلتے ہیں، ان کے والد کی ایک چھوٹی سے مٹھائی اور پکوڑوں کی دکان ہے ۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ بھی منفرد ٹیلنٹ کی معترف ہے اور ان کا کہنا ہےکہ ابھی طیب عباس کو میچورکرنےکی ضرورت ہے۔

طیب عباس کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں سب نے انہیں پسند کیا، یہ خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔

ڈیرن گف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر دور میں کوالٹی فاسٹ بولر پیدا کیے ہیں اور یہ سلسلہ تھمےگا نہیں ۔

install suchtv android app on google app store