پیٹ کمنز آئی پی ایل سے باہر، اہم وجہ سامنے آگئی

پیٹ کمنز فائل فوٹو پیٹ کمنز

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کا شکار ہوکر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔

مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز ممبئی انڈیز کے خلاف میچ میں کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کمنز نے سڈنی روانگی کے لیے بائیو ببل سے باہر آگئے ہیں،جہاں وہ آسٹریلیا کے سری لنکا کے دورے سے قبل اپنی انجری سے صحتیاب ہونا چاہتے ہیں۔
روانگی سے قبل کمنز نے ٹیم کے اراکین کو ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں فرنچائز نے محض دو میچز باقی رہ گئے ہیں جبکہ متبادل کے لیے ٹیم جلد نام کا اعلان کردے گی۔

install suchtv android app on google app store