برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

انگلینڈ کرکٹ بورڈ فائل فوٹو انگلینڈ کرکٹ بورڈ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی خبر کے مطابق برینڈن میک کولم کو کرس سلور ووڈ کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں آسٹریلیا میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کی 4-0 سے شکست بعد کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا اور پال کولنگ ووڈ نے نگران کوچ کے طور پر ذمےداریاں سنبھالی تھیں۔

40 سالہ برینڈن میک کولم اس وقت انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انچارج ہیں۔

ای سی بی نے بتایا ہے کہ برینڈن میک کولم 2 جون کو لارڈز میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے دورے کے وقت اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کا کہنا تھا کہ ہم برینڈن میک کولم کی انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، ان سے ملنا اور کھیل سے متعلق ان کے خیالات اور ان کے وژن کو سمجھنا اعزاز کی بات ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برنڈن میک کولم کا کرکٹ کلچر اور ماحول کو بدلنے کا ایک ریکارڈ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی ریڈ بال کرکٹ کے لیے بھی ایسا کریں گے۔

ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت تھے کہ اس عہدے کے انتخاب کے لیے معیاری امیدواروں کی ایک مضبوط فہرست ہمارے پاس موجود تھی، فہرست میں موجود برینڈن میک کولم ہمارے امیدواروں کی فہرست میں سب سے اوپر تھے جبکہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کالنگ ووڈ بھی ہمارے امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store