شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی

شاہین شاہ آفریدی فائل فوٹو شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی۔ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر ترین کپتان بن گئے۔ اس سے قبل پی ایس ایل میں محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو پہلی بار جیت دلانے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کم عمری میں اپنا لوہا منوا لیا۔

شاہین آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل کی ٹرافی جیت کر منفرد اعزازاپنے نام کر لیا۔ شاہین آفریدی کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے کم عمر ترین فاتح کپتان بن گئے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 7کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فتح اپنے نام کی۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین تھی۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوئی

install suchtv android app on google app store