پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کی پلیئنک کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کی پلیئنک کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی گئی فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کی پلیئنک کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کی پلیئنک کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے کی صورت میں ٹیم ٹیکنکل کمیٹی کی اجازت سے ریزرو پول سے کسی بھی کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے۔

کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔ ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم سات اور زیادہ سے زیادہ آٹھ مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں۔

فائنل میچ کے لئے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے، ٹی وی امپائرباؤلر کی نوبال دیکھے گا۔

گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پی ایس ایل 7 ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا تھا، این سی او سی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میچز 25 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے اور کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل لاہور میچز کے بارے میں فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا اور مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ تمام عمر کے افراد کو ہی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازم ہو گی اور پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکنزم تیار کرے گا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی اور پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔

install suchtv android app on google app store