ایک اور اعزاز کپتان بابر اعظم کے نام، آئی سی سی نے اعلان کر دیا

ایک اور اعزاز کپتان بابر اعظم کے نام، آئی سی سی نے اعلان کر دیا فائل فوٹو ایک اور اعزاز کپتان بابر اعظم کے نام، آئی سی سی نے اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر قرار دے دیا۔

 

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے۔
گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

install suchtv android app on google app store