محمد رضوان نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا

محمد رضوان نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا فائل فوٹو محمد رضوان نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا

 آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور محمد رضوان نے 29 ٹی 20 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ ڈیفنس میری نظر میں اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔ پی ایس ایل 7 ہمارے لیے نیا ٹورنامنٹ ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلوں اور اسے جتواؤں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں باؤلرز بہت اچھے ہیں اور کسی ایک باؤلر کو ٹارگٹ نہیں کیا جاسکتا۔ میچ کو دیکھ کر باؤلرز کے خلاف پلان بنائے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز ملنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی رضوان کو مبارکباددی ہے۔

install suchtv android app on google app store