پی سی بی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پی سی بی کا  قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام فائل فوٹو پی سی بی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیلنڈر ائیر 2021 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیلنڈر ائیر 2021 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام دیا۔

تقریب میں کپتان بابر اعظم، شعیب ملک، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاہنواز دھانی، حیدر علی، ساجد خان اور عابد علی شامل تھے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی، سپنر شاداب خان اور سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے۔

اس سے قبل چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ملاقات کی۔ رمیز راجا نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

کھلاڑیوں نے چئیرمین سے ملاقات کے بعد ڈنر میں شرکت کی جس میں قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے علاوہ پی سی بی ڈائریکٹرز بھی شریک تھے۔

 

install suchtv android app on google app store