پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سادگی سے کرانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر زیادہ رقم نہ خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں زیادہ اخراجات سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا اور کفایت شعاری کی وجہ سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سادگی سے ہو گی۔

دوسری جانب پی ایس ایل کا ترانہ 20 جنوری کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی کم سے کم ٹکٹ 250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے اینٹی کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہونا لازمی ہو گا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا مرحلہ کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ خصوصی رعایت میں پلے آف یا فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store