راس ٹیلر کا آج بنگلادیش کیخلاف آخری میچ

 راس ٹیلر کا آج بنگلادیش کیخلاف آخری میچ فائل فوٹو راس ٹیلر کا آج بنگلادیش کیخلاف آخری میچ

نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر راس ٹیلر بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 37 سالہ کھلاڑی اپنے کریئر میں 111 ٹیسٹ میچز اور 233 ون ڈے کھیل چکے ہیں، راس ٹیلر نے ٹیسٹ میں 7 ہزار 655 جبکہ ون ڈے میں 8 ہزار 581 اسکور رنز بنائے، جبکہ 102 ٹی ٹوئنٹی میں 19 سو سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کرائسٹ چرچ میں ہونے والے نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، جس میں بنگلہ دیش کی 11 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ 521 رنز پر ڈکلئیر کی، جس میں راس ٹیلر نے 28 رنز بنا سکے۔

یاد رہے گزشتہ سال راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، دسمبر میں ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں کیوی کرکٹر راس ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔

راس ٹیلر نے کہا ہے کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

install suchtv android app on google app store