بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی فائل فوٹو بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں8 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ میزبان ٹیم کی طرف سے دیا گیا 40 رنز کا ہدف بنگلہ دیشی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز بنائے۔ جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلے اننگز میں 358 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بنگلہ دیش کو 40 رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں ڈیون کانوے 122 اور ہنری نکولز 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے پہلی اننگز میں محمود الحسن نے 78 اور نجم الحسین نے 64 رنز بنائے۔ مومن الحق نے 88 اور لٹن داس نے 86 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ول ینگ کے علاوہ کوئی ففٹی پلس رنز نہ بنا سکا۔ ینگ نے 69 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے عبادت حسین نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراونڈ سے باہر چھٹی مرتبہ ٹیسٹ جیتا۔ دس سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان نے 2010 میں نیوزی لینڈ کو ہملٹن ٹیسٹ میں شکست دی۔

ایشین ٹیموں نے 2011 کے بعد نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے،16 ہارے،3 ڈرا کیے۔

install suchtv android app on google app store