پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا، پی ایس ایل7 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ، ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز  کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا اس کے بعد 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔

 پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو لاہور کے  ہائی پرفارمنس سینٹر میں  ہوگی، آصف علی، حارث رؤف اور  محمد رضوان پلاٹینم کیٹیگری شامل ہوگئے ہیں جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store