کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

 کرسٹیانو رونالڈو فائل فوٹو کرسٹیانو رونالڈو

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے. کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کے روز پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے کیریئر میں مجوعی طور پر 800 گول مکمل کیےجس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 801 ہوگئی ہے ۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے 101 پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔

خیال رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ۔

install suchtv android app on google app store