ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، 3 سینئر کھلاڑی ڈراپ

ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،  3 سینئر کھلاڑی ڈراپ فائل فوٹو ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، 3 سینئر کھلاڑی ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی سیلیکشن کمیٹی نے حسن علی، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ون ڈے ٹیم میں بابراعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی، اور عثمان قادر شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق کو بطور ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پی سی بی نے منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جب کہ اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ متوازی ہے، اسکواڈ کی تعداد کم کرنے کیلئے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store