چٹاگانگ ٹیسٹ: باولرز کے بعد اوپنرز بھی جم گئے، پاکستان جیت کی طرف گامزن

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی پولین لوٹ گئے فائل فوٹو چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی پولین لوٹ گئے

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 109 رنز بنا لیے ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے جلد ہی بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔
بنگلا دیش کے یاسر علی 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔

install suchtv android app on google app store