پیٹ کمنز آسٹریلیوی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

 پیٹ کمنز آسٹریلیوی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر فائل فوٹو پیٹ کمنز آسٹریلیوی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔ پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پیٹ کمنز 1956 کے بعد آسٹریلیا کے کپتان بننے والے پہلے فاسٹ بالر ہیں۔ پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ پیٹ کمنزکے ساتھ اسٹیو سمتھ کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرنے کے بعد تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک میچ کھیلنے سے بھی کار کردیا، ٹم پین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ابھی کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نازیبا میسج اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے تھے ۔ ٹم پین نے اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ٹم پین نے 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا ٹیکسٹ میسجز کیے تھے۔ جس کا اعتراف کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے مداحوں سے معافی بھی مانگی۔ ٹم پین کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اورکرکٹ کیلئے بہترہے۔

install suchtv android app on google app store