شاہنواز دھانی لاڑکانہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

شاہنواز دھانی لاڑکانہ پہنچ گئے، شاندار استقبال فائل فوٹو شاہنواز دھانی لاڑکانہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی لاڑکانہ پہنچ گئے۔اپنے آبائی شہر میں دھانی کا شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ان کے شہر کے لوگوں نے ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان پر پھول نچھاور کیے۔

شاہنواز دھانی نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے بھی تصویر شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شاہنواز دھانی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی تھے لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا، انہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے اپنے انٹرینشنل کیرئر کا آغاز کیا۔

دھانی نے اپنے پہلے ہی میچ میں پہلے اوور میں بنگلادیشی کھلاڑی کو بولڈ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store