آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن فائل فوٹو بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کےخلاف پہلا ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا جس میں شکیب الحسن حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر تاحال ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ سرجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے جب کہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ان کانام پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا اور ان کی شمولیت کو فٹنس سے بھی مشروط رکھا گیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی جانب سے بھی شکیب الحسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی دستیابی فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

install suchtv android app on google app store