محمد رضوان کو گراونڈ سے تھپڑ مار کر کیوں نکالا گیا؟

 محمد رضوان فائل فوٹو محمد رضوان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا میں آنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل انٹر ویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا لیکن ان کے پاس کرکٹ کھیلنے تک کا سامان نہیں تھا، لیکن انہیں کرکٹ کا بہت شوق تھا۔

رضوان کا کہنا تھا وہ اسی شوق میں کرکٹ اسٹیڈیم دیکھنے چلے گئے، جہاں گراونڈ مین نے انہیں پیچھے تھپٹر مار کر وہاں سے جانے کا کہا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے، ان کا صرف ٹوئٹر ہینڈل ہے، اس کے علاوہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام کسی ہینڈل پر موجود نہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے واٹس ایپ بھی صرف فیملی سے بات کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کے ایوارڈ کا انہیں ساتھی کھلاڑی سے معلوم ہوا۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

install suchtv android app on google app store