سری لنکن فاسٹ بولر ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لیستھ ملنگا فائل فوٹو سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لیستھ ملنگا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لیستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا، ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

38 سالہ سری لنکن فاسٹ بولر اس سال جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔

لیستھ ملنگا 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ اور 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ، ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 101 ، ون ڈے میں 338 اور ٹی ٹوئنٹی میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

یوٹویب پر ایک بیان میں ملنگا نےکہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا ، آنے والے وقت میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔

install suchtv android app on google app store