پاکستان سپر لیگ سیزن 7 آئندہ سال جنوری اور فروری میں کرانے کا فیصلہ

 پاکستان سپر لیگ سیزن 7 آئندہ سال جنوری اور فروری میں کرانے کا فیصلہ فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ سیزن 7 آئندہ سال جنوری اور فروری میں کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 آئندہ سال جنوری اور فروری میں کرانے پر اتفاق ہوگیا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کی سربراہی میں ہونیوالی ٹیلی کانفرنس میں بورڈ عہدیداروں اور فرنچائز مالکان کے درمیان پی ایس ایل کمرشل رائٹس پر بھی گفتگو ہوئی۔
پی ایس ایل سیزن 7 کے انعقاد سے متعلق ٹیلی کانفرنس میں کراچی کنگز کی نمائندگی سلمان اقبال اور طارق وسی، لاہور قلندرز کی جانب سے ثمین رانا اور ملتان سلطانز کی نمائندگی حیدر اظہر نے کی۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ندیم عمر، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے علی نقوی جبکہ پشاور زلمی کی جانب نوشروان ایفندی نے اجلاس میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store