ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہوگا

ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہوگا فائل فوٹو ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہوگا

ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب آج شام 4 بجے شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں صرف 950 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون اول بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق گزشتہ برس کے مؤخر شدہ اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہوں گے۔ اولمپکس مقابلوں کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے گرمائی اولمپکس کا میزبان شہر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔

کثیر القومی کھیلوں کے مقابلے شیڈیول کے مطابق گزشتہ برس 24 اگست سے شروع کیے جانے تھے لیکن ان کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ملتوی کرنی کی بنیادی وجہ جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی مہلک کووڈ 19 بیماری کی وبا پھیل گئی تھی.

گرمائی اور سرمائی اولمپک کھیلوں کے نگران ادارے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ اس وقت جاپان کے دارالحکومت میں ہیں.

ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے لے کر 9 اگست تک جاری رہیں گے.

install suchtv android app on google app store