آئی او سی نے 2032 اولمپکس کی میزبانی آسٹریلیا کو سونپ دی

2032 اولمپکس فائل فوٹو 2032 اولمپکس

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کو 2032 اولمپکس کا میزبان منتخب کرلیا۔

آئی اوسی کےاجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں77 میں سے 72ووٹ برسبین کےحق میں آئے جب کہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہوگا کہ جب آسٹریلیا اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل 1956 اور 2000 میں آسٹریلیا میں اولمپکس کے مقابلے ہوچکے ہیں۔

خیال رہےکورونا وائرس کے باعث گذشتہ سال متلوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کا انعقاد 23 جولائی سے ہونے جارہا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ایک ویڈیو پیغام میں برسبین کو اولمپکس کی میزبانی دیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آسٹریلیا کو اس کا تجربہ ہے ،اب ہمارے پاس اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں کے لیے 11 سال ہیں۔

install suchtv android app on google app store