پہلا ٹی 20 , پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

  • اپ ڈیٹ:
انگلینڈ کا ٹاس فایل فوٹو انگلینڈ کا ٹاس

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے 150 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

محمد رضوان نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 24 رنز پر ٹام کرن کی گیند پر بولڈ ہوئے، فخر زمان 8 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، ثاقب محمود اور لیوس گریگوری ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

اعظم خان پہلے ٹی 20 میں ڈیبیو کریں گے، صہیب مقصود، محمد حسنین اور عماد وسیم ٹیم میں شامل ہیں۔

مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں بھی انگلش ٹیم کا پلہ بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا اٹھارہ بار آمنا سامنا ہوا جس میں قومی ٹیم صرف پانچ میں کامیاب ہوسکی جبکہ 11میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دو میچ بے نتیجہ رہے۔

install suchtv android app on google app store