تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے ٹارگٹ کے ہدف میں اب تک 28 آوورز میں 188 رنز بنا لیے

تیسرا ون ڈے فائل فوٹو تیسرا ون ڈے

تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا۔

برمنگھم کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر اور امام نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ فخر 14 گیندوں پر محض 6 رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم امام الحق کا ساتھ دینے کریز پر آئے۔ ابتدائی طور پر بابر اور امام نے مدھم انداز میں بلے بازی جاری رکھی اور ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تیزی سے رنز بنانا شروع کر دیئے۔ امام 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر کا ساتھ دینے کے لیے نائب کپتان رضوان کریز پر آئے اور انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔

دوسری طرف بابر کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنی کیریئر کی 14 ویں سنچری داغ دی۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

محمد رضوان نے 58 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابراعظم 139 گیندوں پر 158 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کارسن نے پانچ جب کہ ثاقب محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

دونوں ٹیموں نے تیسرے ون ڈے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store