کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

 اے بی ڈویلیئرز فائل فوٹو اے بی ڈویلیئرز

کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر ہے کہ اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر جنرل گریم اسمتھ نے عندیہ دیا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شا مل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے یہ خوشخبری ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کے اعلان پر شائقین کرکٹ کو سنائی۔

گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز ، عمران طاہر اور کرس مورس جیسے دیگر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کے نتیجے میں ٹی ٹوئنٹی لائن اپ ٹیم کو تقویت مل سکتی ہے، شائقین کرکٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران اے بی کو دوبارہ ایکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔

گذشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے بھی شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے لئے اے بی کی واپسی کی طرف اشارہ دیا تھا، مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز کا ایک بار پھر جنوبی افریقا کی جانب سے کھیلنا ایک اچھا عمل ہوگا، میں خود اس معاملے پر جارح مزاج بلے باز سے گفتگو کروں گا۔

دوسری جانب کیریبین کرکٹ پوڈ کاسٹ نے شیئر کیں جب انہوں نے ٹویٹ کیا، “کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقا جون میں دو ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی اے بی ڈی ولیئرز نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں تمام طرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بتایا تھا۔

اے بی ڈی ولیئرز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’میرے لیے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا انتہائی مشکل کام تھا، میں نے اپنے فیصلے کے حوالے کافی سوچ بچار کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اب میرے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے‘۔

دنیا کے مایہ ناز بلّے باز اور جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں، اے بی ڈی ولیئرز کی ٹیسٹ ایک روزہ کرکٹ میچوں میں 50 سے اوپر کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔

اے بی ڈی ولیئرز نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری بناکر کیوی بلے باز اینڈریسن کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی تھی۔

install suchtv android app on google app store