پی سی بی نےکرونا ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

 پی سی بی نےکرونا ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا فائل فوٹو پی سی بی نےکرونا ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کووڈ نائنٹین ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی) کے اشتراک سے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، اس دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کی گئی۔

پی سی بی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکو فخر ہے کہ وہ دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ ہےکہ جس نے کرونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط ویکسینیشن پروگرام شروع کررکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store