جامشورو، حیدرآباد کےکورونا وارڈ میں مزید مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی

اسپتال فائل فوٹو اسپتال

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال ( لمس) جامشورو، حیدرآباد کےکورونا وارڈ میں مزید مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی۔

وائس چانسلر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا وائرس کے نمونوں میں برطانوی وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حیدرآبادمیں کوروناوائرس کےکیسز میں اضافہ جاری ہے،24گھنٹوں کےدوران 3 افرادجاں بحق اورمثبت کیسز کی شرح 18 فیصدہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store