این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان تاخیر سے کیوں کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان تاخیر سے کیوں کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئیں فائل فوٹو این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان تاخیر سے کیوں کیا گیا؟ اہم وجہ سامنے آگئیں

کراچی میں این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان 11 گھنٹے بعد کیا گیا ، پریزائیڈنگ افسران کی تاخیر سے آمد تاخیر کا سبب بنی۔

10 پریزائیڈنگ افسران عملے کے دستخط کے بغیر پہنچے، انہیں واپس کیا گیا، پولنگ عملے نے افطاری بریک کی وجہ سے بھی نتائج پہنچانے میں تاخیر کی، افرادی قوت میں کمی اور کورونا ایس او پیز بھی تاخیر کی وجوہات میں شامل ہیں۔

ڈی آر او آفس میں واٹس ایپ اور پولنگ بیگز کے نتائج میچ کیے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں کنٹرول روم جا کر نتائج کی ترسیل کی مانیٹرنگ کی، نتائج میں تاخیر پر صوبائی الیکشن کمیشن سے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے کامیابی حاصل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store