این اے 249 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو فوری حلقے سے نکلنے کا حکم

 فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار فائل فوٹو فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے، فردوس نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا کہا جائے۔

ڈی آر او کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے، پولنگ کے دوران منتخب پارلیمنٹرینز کا حلقے میں آنا غیرقانونی ہے۔

install suchtv android app on google app store